ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبرپختونخواہ میں سیکورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں ،8 خوارجی ہلاک 2 جوان شہید 

خیبرپختونخواہ میں سیکورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں ،8 خوارجی ہلاک 2 جوان شہید 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے 2 مختلف آپریشنز میں 8 خوارج ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے 2 جوانوں نے بھی شہادت کا جام نوش کرلیا ،

آئی ایس پی آر کے مطابق خوارجیوں  کے خلاف آپریشن 29 نومبر سے یکم دسمبر کو کیے گئے۔خوارجیوں کی  موجودگی کی اطلاع پربنوں کے علاقے بکاخیل میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے مقام پر مؤثر انداز میں کارروائی کی، آپریشن میں 5 خوارج ہلاک اور 9 زخمی ہوئے۔خوارج کے خلاف آپریشن میں سپاہی افتخار حسین نے بہادری سے لڑتے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے شگئی میں ایک اور کارروائی کی جس میں 3 خوارجی  ہلاک ہوئے جبکہ 2 کو سکیورٹی فورسز نے گرفتار کر لیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران  آپریشن کی قیادت کرنے والے کیپٹن محمد زوہیب الدین نے جام شہادت نوش کیا۔لاہور سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ کیپٹن محمد زوہیب شہید نے 3 سال سے زائد عرصے تک پاک فوج میں دفاع وطن کے فرائض سرانجام دیے، انہوں نے سوگواران میں والدین چھوڑے ہیں۔ضلع جھنگ سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ سپاہی افتخار حسین شہید نے 8 سال تک پاک فوج میں دفاع وطن کے فرائض سرانجام دیے، انہوں نے سوگواران میں اہلیہ، ایک بیٹا اور ایک بیٹی  چھوڑے ہیں۔