ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینئر اداکارہ اسما عباس نے لڑکیوں کو گھر بسانے کا کلیہ بتا دیا

سینئر اداکارہ اسما عباس نے لڑکیوں کو گھر بسانے کا کلیہ بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : سنیئر اداکارہ اسما عباس نے لڑکیوں کو خاص پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ماں کا پیچھا نہ چھوڑنے پر لڑکیاں برباد ہوجاتی ہیں

اسما عباس نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس  کا ایک کلپ اس وقت سوشل میڈیا  پر وائرل ہو رہا ہے ۔ ویڈیو میں اسماعباس نے نئی نویلی دلہنوں اور ان کی ماؤں کو خاص پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک دوسرے کا پیچھا چھوڑ دیں ، شادی کے بعد لڑکیوں کو بھی سمجھنا چاہیے کہ سسرال کی ایک ایک بات فون  کرکے اپنی  ماں کو نہیں بتانی  ہوتی ۔اسما عباس نے لڑکیوں کو نصیحت کی ہکہ شادی کے بعد ہر چھوٹی چھوٹی بات اپنی والدہ کو نہ بتائیں، اس سے گھر برباد ہوجاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شادی کرکے سسرال آنے والی بیٹیاں  جب ہر وقت اپنی ماں سے فون پر رابطے میں رہتی ہیں تو وہ ان  کو بار بار بتا رہی ہوتی ہیں کہ ان  کے سسرال میں کیا کچھ ہورہا ہے ۔ کس نے اُسے کیا کہا ہے یا کس بات پر ٹوکا ہے  یا  گھر میں نند کتنی بار آئی وغیرہ ۔اداکارہ اسما عباس کا کہنا تھا کہ لازمی نہیں ہے کہ ماں کو سسرال کی ہر بات بتائی جائے ۔اس سے مسئلے بڑھتے ہیں ۔ بلکہ ماؤں کو چاہیے کہ وہ شادی کے بعد بیٹی سے کہے کہ وہ اب اپنی شادی کو چلانے کی کوشش کریں ۔ ان  کو واضح پیغام دیں کہ آپ جانیں اور آپ کا گھر جانے ، ماؤں  کو بیٹیوں کے ازدواجی اور سسرالی معاملات میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہیے ، ایسے ہی گھر بستے ہیں 

اسما عباس کے مطابق والدین کو اپنی شادی شدہ بیٹی کو یہ کہنا چاہیے کہ وہ جب بھی ان کے گھر آئیں تو ہنستی ہوئی آئیں، کبھی روتی ہوئی گھر نہ آئیں، ہر خاتون کو اپنی شادی کو چلانے کی کوشش کرنی چاہیے، سسرال مشکل ہوتا ہے، لڑکی نئے گھر اور ماحول میں آتی ہے، وہ نئے لوگوں سے ملتی ہے جن کے مختلف مزاج ہوتے ہیں، اس لیے لڑکیوں کو اس حساب سے چلنا پڑتا ہے۔انہوں نے ماؤں سے  کہا کہ ایسی صورتحال میں اگر وہ اپنی بیٹیوں کو یہ سبق دیں گی کہ وہ برداشت نہ کریں، وہ بھی سسرال میں ساس یا دیگر کو آگے سے جواب دیں تو معاملہ خراب ہوگا، لڑکیاں شادی کے بعد روزانہ اپنی والدہ کے گھر بھی نہ جائیں، البتہ شادی کے ابتدائی دنوں میں وہ زیادہ جا سکتی ہیں اور والدہ بھی ان کے پاس جا سکتی ہیں لیکن بعد میں یہ سلسلہ کم کردینا چاہیے۔اداکارہ نے کہا کہ شادی کے بعد جو لڑکیاں ماں کا پیچھا نہیں چھوڑتیں ان کے گھر برباد ہوجاتے ہیں۔