14 سالہ مغوی بچہ مردان سے بازیاب

1 Dec, 2024 | 04:33 PM

عابد چوہدری :  شاہ عالم مارکیٹ میں کام کرنے والا 14 سالہ لڑکا غائب ہوگیا تھا ۔ جس پر ورثا نے اغوا کا مقدمہ درج کروایا تھا ۔ پولیس نے بچے کو مردان سے بازیاب کروا لیا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہورمحمدنوید نے محمد ارشد کے اغوا ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ مغوی  کو جلد از جلد بازیاب کروایا جائے ۔انچارج انویسٹی گیشن موچی گیٹ محمد رمضان نے ٹیم کے ہمراہ 14سالہ محمد ارشد کو مردان سے بازیاب کروایا۔

ایس ایس پی محمد نوید نے پولیس ٹیم کو لڑکے کی فوری بازیابی کا ٹاسک دیا تو پولیس ایکشن میں آگئی اور محمد ارشد کو ہیومن انٹیلی جنس، سی سی ٹی وی کیمروں سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تلاش کیا گیا۔ پولیس کے مطابق محمد ارشد شاہ عالم مارکیٹ میں کام کرتا ہے اور بغیر بتائے مردان چلا گیا تھا۔ارشد کے بھائی نے تھانہ موچی گیٹ میں اسکے اغواء کا مقدمہ درج کروایا تھا، 

مزیدخبریں