ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’ایڈز کی روک تھام اور جانچ اور علاج تک رسائی میں عدم مساوات کو ختم کرنا ہوگا‘

’ایڈز کی روک تھام اور جانچ اور علاج تک رسائی میں عدم مساوات کو ختم کرنا ہوگا‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ ایڈز اہم سماجی اور اقتصادی مسئلہ ہے،بچاؤ کے لئے سب کو کاوش کرنی ہو گی۔ 

 وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے ایڈز سے بچاو کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ ایڈز سے متاثرہ افراد کے علاج اور رہنمائی سے معاشرے کا کارآمد شہری بنانا ہمارا عزم ہے، ایڈز کے مریض نفرت نہیں ہمدردی کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایڈز کی روک تھام اور جانچ اور علاج تک رسائی میں عدم مساوات کو ختم کرنا ہوگا۔

مریم نواز نے کہا کہ ایڈز کے خاتمے اور علاج کے لئے سرگرم کمیونٹیز کی خدمات بھی قابل تحسین ہیں ، پنجاب بھر میں ڈائیلسز کے لئے ایڈز سکریننگ کے ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جارہا ہے۔  انہوں نے کہا کہ ملتان میں ڈائیلسز کے دوران ایڈز سے بچاؤ کے پروٹوکول میں غفلت برتنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ ایڈز کے خاتمے کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے اقدامات یقینی بنارہے ہیں۔ 

نشتر ہسپتال کے ڈائیلاسس یونٹ میں انفیکٹڈ ڈائیلاسس مشین سے اینڈز وائرس کی درجنوں  افراد میں منتقلی

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے  ایڈز کے عالمی دن پر اپنے رسمی پیغام کے ساتھ ان الفاظ کا اضافہ کرنا پڑا کہ ملتان میں ڈائیلسز کے دوران ایڈز سے بچاؤ کے پروٹوکول میں غفلت برتنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے اور حکومت  ایڈز کے خاتمے کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے اقدامات کو یقینی بنارہی ہے۔ یہ الفاظ پیغام میں شامل کرنے کی ضرورت اس لئے پیش آئی کہ گزشتہ کچھ ہفتوں کے دوران ملتان میں نشتر ہسپتال کے ڈائیلاسس یونٹ میں کم از کم ایک ڈائیلاسس مشین کے انفیکٹڈ ہونے کی وجہ سے ایڈز کا وائرس درجنوں افراد کو منتقل ہوا اور ایڈز سکریننگ کے سٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز پر عمل نہ کئے جانے کی وجہ سے خاموشی سے پھیلتے اس وائرس کا پتہ ہی نہیں چلا۔ جب اتفاق سے پتہ چلا تو ہسپتال کے منتظم میڈیل سپرنٹنڈنٹ نے ایڈز کے پھیلاؤ کی بمشکل تمام سامنے آنے والی خبروں کو جھوٹ قرار دیا۔ اس سکینڈل کو مقامی سطح پر دبانے کی منظم کوشش کی گئی تاہم معاملہ کی سنگینی نے اسے چھپنے نہیں دیا۔  اب وزیراعلیٰ نے  پنجاب بھر میں تمام ڈائیلاسس سنٹرز پر  ایچ آئی وی سمیت تمام خون سے منتقل ہونے والے وائرسز کی سکریننگ کو لازمی قرار دیا ہے جو کہ پہلے بھی لازمی ہی تھی لیکن عمل درآمد کہیں ہو رہا تھا، کہیں لاپروائی برتی جا رہی تھی۔

اس سال ایڈز ڈے کا سلوگن

ایڈز کے عالمی دن 2024 کا تھیم، 'حقوق کا راستہ اختیار کریں،' ایچ آئی وی/ایڈز کے خلاف جنگ میں انسانی حقوق کے اہم کردار کو اجاگر کرتا ہے۔

یہ سلوگن سماجی اور قانونی رکاوٹوں کو ہٹانے کا مطالبہ کرتا ہے جو ایچ آئی وی کے ساتھ رہنے والے لوگوں کو صحت کی دیکھ بھال، مدد اور علاج تک رسائی سے روکتی ہیں۔

وائرس سے متاثرہ افراد کے لیے زیادہ جامع اور معاون ماحول پیدا کرنے کے لیے امتیازی قوانین اور مجرمانہ کارروائیوں پر توجہ دی جانی چاہیے۔

وائرس کیرئیرز اور مریضوں کے حقوق کو برقرار رکھنے اور صحت کی دیکھ بھال کی مساوی رسائی کو فروغ دے کر، ہم ایسے مستقبل کی طرف کام کر سکتے ہیں جہاں HIV/AIDS  صحت کا عالمی بحران نہیں رہے گا۔

اس سال ایڈز ڈے سے آغاز ہونے والی حقوق کی خصوصی مہم  حکومتوں، اداروں، سیاسی  اور سماجی رہنماؤں اور کمیونٹیز پر زور دیتی ہے کہ وہ ایسی پالیسیوں کو فروغ دیں جو اس بات کو یقینی بنائیں کہ  بدنما داغ اور امتیاز سے پاک "صحت کی دیکھ بھال"  ہر کسی کے لیے قابل رسائی ہے،۔

2030 تک ایڈز کے خاتمے کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے انسانی حقوق، صحت کی دیکھ بھال کی مساوات، اور ایچ آئی وی کے ساتھ رہنے والے لوگوں کے لیے سماجی شمولیت پر مسلسل توجہ دینے کی ضرورت ہوگی۔