سنگل یوز پلاسٹک کےخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز10دسمبرسےہوگا

1 Dec, 2024 | 03:58 PM

کومل اسلم: سنگل یوز پلاسٹک کےخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز10دسمبرسےہوگا، ای پی اے پنجاب نے سنگل یوز پلاسٹک کے قوانین میں ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

 10 دسمبر سے شروع ہونے والے کریک ڈاؤن میں سنگل یوز پلاسٹک کے استعمال، تیاری، خرید و فروخت پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ خلاف ورزی کرنے والوں پر 5 ہزار سے 50 ہزار روپے تک جرمانے عائد کیے جائیں گے اور خلاف ورزی کی صورت میں جگہ سیل اور مواد ضبط بھی کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں 75 مائیکرون سے کم پلاسٹک شاپنگ بیگز کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ پلاسٹک کے خاتمے کے لیے عوام کو 9 دسمبر تک مہلت دی گئی ہے، اس کے بعد کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی کی جائے گی۔

ای پی اے نے ہر ضلع میں پلاسٹک مینجمنٹ کمیٹیاں تشکیل دی ہیں اور میڈیا مہم و عوامی آگاہی کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی ہے۔ ڈی سی اور ڈی پی اوز کے ساتھ مؤثر نفاذ کے لیے میٹنگز کا بھی حکم دیا گیا ہے۔
 

مزیدخبریں