ہماری حکومت میں امن و امان کی صورتِ حال بہتر ہوئی،علی امین گنڈا پور

1 Dec, 2024 | 03:42 PM

 ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت میں امن و امان کی صورتِ حال بہتر ہوئی ہے، صوبے میں سی ٹی ڈی فعال ہے۔

 پشاور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے کہا تھا کہ سی ٹی ڈی کے پی میں مستحکم نہیں ہے۔ صوبے میں پراسیکیوشن کی کارکردگی میں بھی بہتری آئی ہے، پراسیکیوشن بہترین کام کر رہی ہے ان کو سلام پیش کرتا ہوں۔ 

  وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ آئندہ ہفتے پراسیکیوشن میں اور لوگوں کو بھی لارہے ہیں، سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے خلاف ہزاروں کامیاب کارروائیاں کیں، سی ٹی ڈی میں زیرِ حراست ملزمان کے لیے خصوصی سیل تیار کیے ہیں۔

 ان کا مزید کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی کو مزید ایک ارب روپے دے رہے ہیں، خیبر پختونخوا کے عوام پاکستان کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں، شہداء کے کوٹے کو 5 سے بڑھا کر  12 فیصد سے زائد کر دیا گیا ہے۔

 انہوں نے یہ بھی کہا کہ 20 بم پروف گاڑیوں کی خر یداری کر رہے ہیں، سی ٹی ڈی اہلکاروں کی 300 کٹس کے لیے فنڈز دیں گے۔

مزیدخبریں