پی ٹی آئی کے سابق رہنما میاں مقبول مسلم لیگ ن میں شامل

1 Dec, 2024 | 03:09 PM

ابوبکر ارشد: پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے اپنی رکنیت سازی مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا ، اس موقع پر پی ٹی آئی کے سابق یوسی چیئرمین میاں مقبول نے مرکزی مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کرلی۔

 اس کے علاوہ مرزا شہباز اور تبسم جٹ نے بھی جماعت میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

رکنیت سازی مہم میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری پروفیسر سیف اللہ خالد نے خصوصی شرکت کی جبکہ لاہور کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی بھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ شیخ صداقت علی، محمد اعجاز احمد، چوہدری معاذ اشتیاق اور سعد شاہین جیسے رہنماؤں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی قیادت لاہور کی 31 یونین کونسلز میں سیاسی سرگرمیوں میں مصروف ہے اور پارٹی کے نئے اراکین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
 

مزیدخبریں