کومل اسلم: لاہور میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے،لاہورفضائی آلودگی کےاعتبارسےتیسرےنمبرپرآگیا۔
شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح181ریکارڈ کی گئی، شہر میں آج سارا دن سورج چمکتا رہا،فضائی آلودگی میں کمی کے بعد لاہور دنیا کے سب سے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔
شہر کے مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی کی شرح کچھ یوں ہے، فیز8ڈی ایچ اےمیں آلودگی کی شرح221ریکارڈ،یوایس قونصلیٹ میں 196،عسکری ٹین میں183 جبکہ غازی روڈپرآلودگی کی شرح178ریکارڈ ڈ کی گئی۔
دوسری جانب ماہرین نے شہریوں کو ماسک کا استعمال یقینی بنانے اور احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق باغوں کے شہر لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 12 جبکہ زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہر میں ہوا کی رفتار 2 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 89 فیصد تک جا پہنچا۔موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ لاہور میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔