ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بزدار سرکار کے'' نیا پاکستان منزلیں آسان'' منصوبے میں 30 ارب کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف،تحقیقات شروع

بزدار سرکار کے'' نیا پاکستان منزلیں آسان'' منصوبے میں 30 ارب کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف،تحقیقات شروع
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ  دلشاد:بزدار سرکار کے نیا پاکستان منزلیں آسان منصوبے میں 30 ارب کی مالی بے ضابطگیوں کے معاملہ پر پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

پی ٹی آئی کی پنجاب حکومت کے میگا براجیکٹ نیا پاکستان منزلیں آسان میں مالی بے ضابطگیوں کا معاملہ میں انکشاف ہوا ہے کہ بزدار سرکار کے منصوبہ کی فزیبلیٹی رپورٹ کے بغیر ہی ترقیاتی کاموں کو شروع کیاگیا،نیا پاکستان منزلیں آسان منصوبہ بغیر قانونی تقاضے پورے کئے بغیر ہی شروع کر دیا گیا۔
دستاویزات کے مطابق منصوبہ میں قانونی تقاضے پورے نہ ہونے سے 30 بلین کی مالی بد انتظامی کی گئی ،نیا پاکستان منزلیں آسان منصوبہ کا پی سی ٹو ہی تیار نہیں کیا گیا،منصوبہ میں پلاننگ کمیشن کی ہدایات کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا جبکہ نیا پاکستان منزلیں آسان منصوبہ کا ریکارڈ ہی فراہم نہیں کیا گیا۔