ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں پہلی بار شوگر کے پیدائشی مریض بچوں کیلئے مفت انسولین

پاکستان میں پہلی بار شوگر کے پیدائشی مریض بچوں کیلئے مفت انسولین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد:  پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ شوگر کے پیدائشی مریض بچوں کے لیے مفت انسولین فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹاپ ون ڈایابیٹک بچوں کو انسولین ان کے گھروں پر پہنچانے کا پروگرام شروع کیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت بچوں کی رجسٹریشن کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے اور بچوں کیلئے  گھر بیٹھے انسولین فراہم کرنے کی سہولت دی جائے گی۔

چیف منسٹر مریم نواز شریف نے اس حوالے سے خصوصی ہیلپ لائن 1033 بھی قائم کی ہے، جہاں بچے مفت انسولین کے لیے رجسٹر کروا سکتے ہیں۔ اس پروگرام کے تحت ٹاپ ون ڈایابیٹک بچے تحصیل یا ضلع میں این سی ڈی کلینک سے رابطہ کر کے انسولین حاصل کر سکتے ہیں۔

اس حوالے سے مریم نواز کا کہنا ہے  کہ "ننھے بچے پھول کی مانند ہوتے ہیں، ہم انہیں مرجھانے نہیں دیں گے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ  "ماں ہونے کے ناطے بچوں کی تکلیف اور بیماری کا شدت سے احساس ہے اور ہسپتال آنے جانے کی کوفت سے بچانے کے لیے گھر بیٹھے انسولین فراہم کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ پنجاب بھر میں بچوں کی صحت اور علاج کے لیے تمام میسر وسائل فراہم کیے جائیں گے۔