ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مستحق مسیحی خاندانوں کیلئے کرسمس گرانٹ 15 کروڑ دینے کا فیصلہ

مستحق مسیحی خاندانوں کیلئے کرسمس گرانٹ 15 کروڑ دینے کا فیصلہ

مستحق مسیحی خاندانوں کیلئے کرسمس گرانٹ 15 کروڑ دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: پنجاب حکومت نے کرسمس کے موقع پر مستحق مسیحی خاندانوں کیلئے  کرسمس  5 کروڑ سے بڑھا کر 15 کروڑ روپے کی گرانٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے  جس سے 10 ہزار مستحق مسیحی خاندان فائدہ اٹھا سکیں گے۔

گرانٹ کی فراہمی کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت دے دی گئی ہے، اور ہر خاندان کو 15 ہزار روپے تقسیم کیے جائیں گے۔ متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کی تصدیق کے بعد ڈیٹا پنجاب کابینہ کو ارسال کیا جائے گا، اور کابینہ کی منظوری کے بعد گرانٹ تقسیم کی جائے گی۔

اس سے قبل پنجاب حکومت نے ایسٹر پر 10 ہزار خاندانوں میں پانچ پانچ ہزار روپے اور دیوالی پر 1400 ہندو خاندانوں میں 15 ہزار روپے فی خاندان تقسیم کیے تھے۔ دیوالی پر 2 کروڑ 10 لاکھ روپے مستحق خاندانوں میں تقسیم کیے گئے تھے، جو کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پہلی بار کیا گیا۔