مرغی کا گوشت سستا ہوگیا

1 Dec, 2024 | 12:13 PM

ویب ڈیسک: برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، شہر  لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق لاہور میں مرغی کا گوشت 600 روپے سے کم ہو کر 475 روپے کلو پر آگیا ہے جبکہ   انڈوں کی قیمت 250 درجن سے بڑھ کر 350 روپے ہوگئی ہے۔

علاوہ ازیں چھوٹا اور بڑا گوشت سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت نہیں کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق بکرے کا گوشت سرکاری لسٹ 1600 کے بجائے 2400 روپے کلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔ گائے کا گوشت سرکاری ریٹ 850 کے بجائے 1400 روپے کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں