(ویب ڈیسک )چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ ووٹنگ مرحلے سے پہلے ہی حل ہونے کی امید ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور بھارتی بورڈ نے پاکستان کے فارمولے پر اتفاق کیا تو معاملہ ووٹنگ پر نہیں جائے گا۔نئے فارمولے سے بھارتی بورڈ کو آگاہ کرنا ہے پھر بات آگے بڑھے گی اور تینوں فریق نئے فارمولے کے کسی نتیجے پر پہنچے تو ممکن ہے بورڈ میٹنگ کی ضرورت پیش نہ آئے۔
ممکنہ طور پر فارمولا طے پانے پر بورڈ ممبرز کو آگاہ کردیا جائے گا، اس فارمولے کا نام ہائبرڈ نہیں ہوگا بلکہ اسے کوئی اور نام دیا جائے گا۔یہ فارمولا چیمپئنز ٹرافی سے لاگو ہوگا اور 3 برس تک رہے گا جس کے تحت بھارت دبئی میں میچز کھیلے گا۔
ذرائع کے مطابق فارمولے کا مقصد پاکستان کیجانب سے قانونی کارروائی سے بچنا ہے،فارمولا چیمپیئنز ٹرافی سے لاگو ہو گا اور 3برس تک نافذ رہے گا،بھارت کی طرح پاکستان بھی انڈیا میں کوئی ٹورنامنٹ نہیں کھیلے گا۔
ایگریمنٹ تحریری طور پر منظور ہو گا تو پاکستان کے فارمولے پر بات آگے بڑھے گی،بھارتی بورڈ نے اس حوالے سے وقت مانگا ہے۔