کلیم اختر: وفاقی حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو جائیدادوں کی خریدوفروخت پر ٹیکس میں چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت 236سی کے ریفنڈز کے لیے پاکستان آنے کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔
اب اوورسیز پاکستانیوں کو اس ریلیف کے لیے پاکستان آنا ضروری نہیں ہوگا۔
اوورسیز پاکستانیوں کو ٹیکس چھوٹ حاصل کرنے کے لیے عارضی پی ایس آئی ڈی کوڈ جنریٹ کرنا ہوگا، جو کہ متعلقہ چیف کمشنر آئی آر کو ای میل کے ذریعے بھیجا جائے گا۔ اس کے بعد نان ریزیڈنٹ پاکستانیوں کا سٹیٹس چیک کرنے کے بعد باقاعدہ منظوری دی جائے گی۔ کمشنر کی منظوری کے بعد اوورسیز پاکستانی جائیدادوں کی خریدوفروخت پر ٹیکس چھوٹ کا فائدہ اٹھا سکیں گے۔
ایف بی آر نے تمام چیف کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے فیصلے ایک دن میں کریں، تاکہ ان کو ریلیف کی فراہمی میں تاخیر نہ ہو۔