افشاں رضوان: لاہور میں مافیاز بے لگام ہو گئے، اوپن مارکیٹ میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں سرکاری نرخوں سے کہیں زیادہ فروخت ہو رہی ہیں جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ سرکاری قیمتوں کے مقابلے میں مختلف سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں 10 سے 100 روپے تک کا فرق دیکھنے کو مل رہا ہے۔
آلو سرکاری قیمت 130 جبکہ مارکیٹ میں 160روپے کلو میں فروخت، پیاز سرکاری قیمت 140کی بجائے مارکیٹ میں 180روپے کلو میں فروخت، ٹماٹر سرکاری قیمت 180 کی بجائے مارکیٹ میں 240روپے کلو میں فروخت ، ادرک سرکاری قیمت 450 کی بجائے مارکیٹ میں 550روپے کلو میں فروخت، لہسن سرکاری قیمت 490کی بجائے مارکیٹ میں 580روپے کلو میں فروخت، مٹر سرکاری قیمت 180 کی بجائے مارکیٹ میں 200روپے کلو میں فروخت،
شملہ مرچ سرکاری قیمت 180 کی بجائے مارکیٹ میں 200روپے کلو میں فروخت کی جا رہی ہے۔
اس کے علاوہ بینگن سرکاری قیمت 60 کی بجائے مارکیٹ میں 80روپے کلو میں فروخت، سبز مرچ سرکاری قیمت 120کی بجائے 150روپے کلو میں فروخت، گاجر سرکاری قیمت 140 جبکہ مارکیٹ میں 180روپے کلو میں فروخت اور
بندگوبھی سرکاری قیمت 70کی بجائے 90روپے کلو میں فروخت کیے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب کیلا درجہ اول سرکاری قیمت 130 کی بجائے بازار 160 روپے درجن میں فروخت، سیب سرکاری قیمت 250 کی بجائے مارکیٹ میں 300روپے کلو میں فروخت، مسمی سرکاری قیمت 125 کی بجائے مارکیٹ میں 200روپے درجن میں فروخت، امردو سرکاری قیمت 80 کی بجائے مارکیٹ میں 250 روپے کلو میں فروخت، انگور سرکاری قیمت 305 کی بجائے بازار میں 340 روپے کلو میں فروخت، آڑو سرکاری قیمت 290 روپے کی بجائے 350 روپے کلو میں فروخت، پیپتا سرکاری قیمت 220 کی بجائے مارکیٹ میں 300 روپے کلو میں فروخت اور خوبانی سرکاری قیمت 220 کی بجائے مارکیٹ میں 280 روپے کلو میں فروخت کی جا رہی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے روزمرہ کی خریداری مزید مہنگی ہو گئی ہے اور انہیں روزانہ کی ضروریات پوری کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔