ویب ڈیسک:جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی سیاسی اور تاریخی غلطی ہو گی۔
لاہور میں عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مجھے پارٹی کے بانی عمران خان سے ملاقات کا موقع فراہم کیا جائے تاکہ قومی مفاہمت اور اتفاق رائے کے حوالے سے اپنا نقطہ نظر پیش کرسکیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے خبردار کیا کہ پی ٹی آئی کو کچلنا پاکستان کے مفاد میں نہیں ہو گا ، پارٹی پر پابندی لگانے اور خیبر پختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے کا مبینہ منصوبہ مضحکہ خیز ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے پر غور کرنا عوام کے مینڈیٹ کی توہین ہو گی۔