ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پلاسٹک شاپنگ بیگز بنانے والی فیکٹریوں کی رجسٹریشن کا فیصلہ

پلاسٹک شاپنگ بیگز بنانے والی فیکٹریوں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کومل اسلم : پنجاب حکومت نے سنگل یوز پلاسٹک پراڈکشن اینڈ کنزمپشن قانون 2023 میں اہم ترمیم کی ہے جس کے تحت صوبے کے ہر ضلع میں "ڈسٹرکٹ پلاسٹک مینجمنٹ کمیٹیاں" قائم کی جائیں گی۔

یہ کمیٹیاں بارہ مختلف محکموں کے افسران پر مشتمل ہوں گی، اور ان کی سربراہی متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر کریں گے۔

حکومت پنجاب نے اس ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس میں پلاسٹک شاپنگ بیگز بنانے والی فیکٹریوں کی رجسٹریشن کا عمل بھی شامل ہے۔ رجسٹریشن فیس میں بھی تبدیلی کی گئی ہے، کمیٹیاں شاپنگ بیگ بنانے والوں کو قانونی معاونت فراہم کریں گی اور پلاسٹک بیگز کے استعمال میں کمی کیلئے عوامی آگاہی مہم بھی چلائیں گی۔

کمیٹیاں پلاسٹک بیگز کے متبادل حل کو فروغ دیں گی اور عوامی نمائندوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں گی۔ مزید یہ کہ غیر معیاری پلاسٹک بیگز بنانے والی فیکٹریوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔