ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کی شامت آگئی

کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کی شامت آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: لاہور میں کم عمر ڈرائیورز اور بغیر لائسنس گاڑی یا موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی شروع , جنرل ہولڈ اپ کے تحت چالان کے ساتھ ساتھ کم عمر ڈرائیورز کی گاڑی یا موٹرسائیکل بھی ضبط کر لی جائے گی۔

سی ٹی او عمارہ اطہر نے واضح کیا ہے کہ لرنر پرمٹ اور ایکسپائر لائسنس پر گاڑی یا موٹرسائیکل چلانے والوں پر 2 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، کم عمر ڈرائیورز کی گاڑی یا موٹرسائیکل کو متعلقہ تھانوں میں بند کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

سی ٹی او نے یہ بھی کہا کہ کار یا موٹرسائیکل کے لائسنس پر کمرشل یا پبلک سروس وہیکل چلانے کی اجازت نہیں ہے۔ بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر بھی 2 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔