ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آندھی، گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

آندھی، گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  موسم ٹھنڈا ہونے کے باعث لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال میں بہتری آنے لگی۔شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 250 ریکارڈ کی گئی ہے تاہم لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

شہر  لاہور  کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 400 سے تجاوز کر گئی ہے۔ امریکی قونصلیٹ میں AQI کی شرح 463، انجینئرنگ سروس میں 396، ڈی ایچ اے فیز ایٹ میں 391 اور یو ایم ٹی میں 277 ریکارڈ کی گئی۔شہر  لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ،کم سے کم درجہ حرارت 12 جبکہ زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ شہر میں 2 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ماہرین کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں موسم دن کے اوقات میں بدستور گرم رہے گا، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 22 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گرمی کی شدت 26 سینٹی گریڈ محسوس کی جا رہی ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ شمال مشرق سمت سے آٹھ کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی آج دوسرے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان میں کراچی آلودہ شہروں میں تیسرے نمبر پر آ رہا ہے۔ ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 199 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔کراچی کے آلودہ علاقوں میں گلشن اقبال سب سے آگے ہے جہاں اے کیو آئی 217 ریکارڈ کیا گیا۔ ماہرین شہریوں کو ماسک پہننے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں کیونکہ سو سے دو سو پرٹیکیولیٹ میٹرز کی مقدار صحت کے لیے مضر ثابت ہو سکتی ہے۔ 

کندھ کوٹ میں موسم سرما کی پہلی بارش نے سردی میں اضافہ کر دیا، ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ بارش کے باعث سردی میں مزید شدت آئی ہے اور کاروبار متاثر ہو گیا۔ بارش کے دوران بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ بارش سے علاقے کی فضا میں تروتازگی آ گئی ہے لیکن بجلی کی بندش نے عوام کی پریشانی بڑھا دی ہے۔ 

دوسری جانب ملک کے بعض مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ کئی شہروں میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں بارش نے موسم سرما کی آمد کا اعلان کردیا، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی، ناران میں برفباری کے باعث راستے بند کردیے گئے جس کے باعث سیاحوں کو آگے جانے سے روک دیا گیا۔  محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی بلوچستان ، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ،کشمیر اورخطہ پوٹھو ہار میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے،جبکہ پاکستان کے آلودہ شہروں میں ملتان کا آج پہلا، لاہور کا دوسرا اور کراچی کا تیسرا نمبر ہے۔

 پنجاب کے چند میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں سموگ اور دھند چھائے رہنے کی توقع ہے، اس کے علاوہ وادی کوئٹہ، پشین، قلعہ سیف اللہ، ژوب، زیارت میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے جس سے سردی کی شدت مزید بڑھے گی۔ بالائی علاقوں میں برفباری سے وادیوں کا حسن مزید نکھرگیا جبکہ یخ بستا ہواؤں نے ڈیرے جمانا شروع کردیے۔ بلوچستان میں زیارت، پشین، ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، بارکھان اور خضدار میں بارش ہوئی، بلوچستان سے آنے والی ٹھنڈی ہواؤں نے سندھ کا موسم بھی تبدیل کردیا جبکہ جیکب آباد، قمرشہداد کوٹ میں بارش سےعوام کے چہرے کھل اٹھے۔

 پنجاب میں چنیوٹ، سیالکوٹ، علی پور اور ملحقہ علاقوں میں رم جھم نے موسم گرما کی چھٹی کردی، شدید برفباری کے باعث ناران میں سیاحتی سیزن اختتام پزیر ہوگیا جبکہ ضلعی انتظامیہ نے سیاحوں کے ناران سے آگے جانے پر پابندی لگادی۔بالائی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرگیا، اسکردو میں درجہ حرارت منفی 6 تک جاپہنچا۔ اس کے علاوہ پاکستان کے آلودہ شہروں میں ملتان کا آج پہلا نمبر ہے جہاں صبح سویرے ایئر کوالٹی انڈکس 287 تک پہنچ گیا جبکہ لاہور کا دوسرا نمبر ہے جہاں اے کیو آئی 217 ریکارڈ کیا گیا، اسی طرح کراچی تیسرے نمبر پر ہے جہاں صبح سویرے ایئرکوالٹی انڈکس 208 ریکارڈ کیا گیا۔