ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی اداکار شردکپور پر خاتون سے بد تمیزی کا الزام ، مقدمہ درج

بھارتی اداکار شردکپور پر خاتون سے بد تمیزی کا الزام ، مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : معروف بھارتی اداکار شرد کپور پر    خاتون سے بدتمیزی کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 32 سالہ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ شرد کپور نے انہیں ایک پروجیکٹ پر بات کرنے کے بہانے اپنے دفتر بلایا اور وہاں نامناسب رویہ اختیار کیا۔

ادھر ممبئی پولیس کی جانب سے   شرد کپور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا  گیا ہے اور پولیس نے انہیں پوچھ گچھ کیلئے طلب بھی کرلیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ  یہ واقعہ 26 نومبر 2024 کو پیش آیا جب متاثرہ خاتون کو ویڈیو ریلز کے کام کے حوالے سے گفتگو کےلیے کپور کے دفتر بلایا گیا تھا۔

خاتون نے الزام عائد کیا کہ وہاں پہنچنے پراداکار شرد کپور نے نامناسب لباس پہنا ہوا تھا اور ان کے ساتھ بدتمیزی کی کوشش کی۔  واقعے کے بعد شرد کپور نے انہیں فحش پیغامات بھیجے، جن میں ایک وائس نوٹ بھی شامل تھا جس سے وہ مزید پریشان ہوگئیں۔

خاتون نے قانونی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے انڈسٹری میں احتساب کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اس الزام پر اداکار شرد کپور کی جانب سے تاحال کوئی بیان یا وضاحت سامنے نہیں آئی۔