ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آرگنائزڈ کرائم یونٹ سٹی ڈویژن کی کارروائی، زیرحراست ملزم ہلاک

آرگنائزڈ کرائم یونٹ سٹی ڈویژن کی کارروائی، زیرحراست ملزم ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: آرگنائزڈکرائم یونٹ سٹی ڈویژن کے لوئرمال کےعلاقےمیں مبینہ مقابلے کے دوران زیرحراست ملزم عدیل مسیح ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سےہلاک ہوگیا۔

 ملزم کواسلحہ ودیگرسامان کی برآمدگی کیلئےلوئرمال کےعلاقہ میں لےجایاگیا جہاں زیرحراست ملزم کے3مسلح ساتھیوں نےپولیس اہلکاروں پرمبینہ فائرنگ کی۔ فائرنگ کی زدمیں آکرزیرحراست ملزم عدیل مسیح شدیدزخمی ہوا، ملزم عدیل مسیح ہسپتال منتقل کرنےکےدوران راستےمیں دم توڑگیا،
پولیس کے مطابق ہلاک ملزم لاہورسمیت دیگراضلاع میں65مقدمات میں ریکارڈیافتہ تھا، ہلاک ملزم ڈکیتی،راہزنی،پولیس مقابلےکےمقدمات میں ریکارڈیافتہ تھا۔ہلاک ملزم کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ حملہ آور ملزموں کی تلاش کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے،