سینیٹر طلحہ کا جیل میں ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات کے بعد ویڈیو بیان سامنے آ گیا

1 Dec, 2023 | 11:45 PM

This browser does not support the video element.

عثمان خان: سینیٹر طلحہ محمود  نے امریکہ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کی ہے۔ سینیٹر طلحہ محمود نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے جیل میں ملاقات کے بعد اسی جیل کے سامنے اپنا ویڈیو پیغام ریکارڈ کر کے بھیجا ہے۔

اس ویڈیو پیغام میں سینیٹر طلحہ نے کہا ہے کہ میری ابھی ابھی عافیہ صدیقی سے ملاقات ہوئی۔دوگھنٹے تک ان سے ملاقات جاری رہی۔ مجھے ذہنی طور پر عافیہ صدیقی دباؤ میں نظر آئی۔ میں نے عافیہ سے پوچھا پاکستانیوں کوکیا پیغام دینا چاہیں گی تو انہوں نے کہا ایک ہی پیغام ہے مجھے جلد یہاں آزاد کیا جائے۔

سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے حکومت کو کردار ادا کرنا چاہئے۔

مزیدخبریں