پی ٹی آئی کے بانی رہنما  اکبر ایس بابرنے انٹرا پارٹی الیکشن کو  چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا

1 Dec, 2023 | 09:44 PM

سٹی42: پی ٹی آئی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نےکہا ہے کہ  پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کی شفافیت پر بڑے سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کو یہ خود کاغذئی کاروائی قرار دے دہے ہیں، اکبر ایس بابر  کا کہنا ہے کہ  انٹرا پارٹی الیکشن کے تنازعہ کے سبب پی ٹی آئی کا بلے کا نشان خطرے میں ہے۔

اسلام آباد  میں 24 نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے کہا کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن مرکزی دفتر اسلام آباد کہ بجائے پشاور میں کیوں کروا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلے الیکشن ہیں جس میں نہ کاغذات نامزدگی ہیں،نہ ووٹر لسٹ ہے اور نہ ہی ووٹرز ہیں۔

اکبر ایس بابر نے کہا کہ پی ٹی آئی کو پہلے اجرتی سیاستدانوں نے لوٹا ،اب اجرتی وکیلوں نے تباہی کی۔

اکبر ایس بابر نے بتایا کہ انہوں نے پی ٹی آئی انٹراا پارٹی الیکشن کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے حقائق الیکشن کمیشن کے سامنے رکھوں گا۔

 انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور لیول پلاننگ فیلڈ کے دعویدار اپنی جماعت میں تو جمہوریت لائیں۔

مزیدخبریں