لاہور میں ٹریفک حادثات، 267 شہری زخمی، 102 ہسپتال پہنچ گئے

1 Dec, 2023 | 08:48 PM

اسرار خان: شہر لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ جمعرات اور جمعہ کے دوران لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں 262 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ  لاہور کی سڑکوں پر ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 267 افراد زخمی ہوئے۔ 102 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ 165 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔ 

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بیشترحادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔

مزیدخبریں