اویس کیانی: سابق ڈپٹی مئیر و امیدوار این اے 46 پاکستان مسلم لیگ ن سید ذیشان شاہ نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کی۔
ذیشان شاہ کا کہنا ہے کہ عام انتخابات 2024 کے لئے مسلم لیگ ن کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔انشاءاللہ امید ہے مسلم لیگ ن پورے پاکستان میں بھاری اکثریت سے جیتے گی ، اسلام آباد شہر کی ترقی اور عوام کی سہولیات کے لئے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے
انہوں نے مزید کہنا تھا کہ اپنے حلقہ اور اسلام آباد کے عوام کی فلاح و بہبود کے کام کرنا اولین ترجیح ہے۔قائد مسلم لیگ ن نواز شریف، صدر شہباز شریف اور مریم نواز کی قیادت میں الیکشن میں جیت ملے گی ۔اس وقت ہم نے اسلام آباد میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی کام شروع کروائے
دوسری جانب مارگلہ ایونیو کی ایکسٹنشن اور انڈر پاس کی منظوری لی اور تمام قریبی آبادیوں کو مرکزی شاہراہوں سے منسلک کیا ہے، انہوں نےیہ بھی بتایا کہ 35 کروڑ روپے کی لاگت سے سپورٹس انکلیو شاہ اللہ دتہ میں بنا رہے ہیں اور روایتی اور ثقافتی کھیلوں کی ترویج کے لئے بھی منصوبے شروع کئے ہیں ۔اسی کے ساتھ اولمپک سٹی کا قیام بھی اسلام آباد میں عمل میں لایا جارہا ہےان کا کہنا ہے کہ سیاست کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے ۔عوام کی فلاح اور بہبود کے منصوبوں کو آگے بڑھایا جائے گا۔
ذیشان شاہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے مقامی لوگوں کے مسائل کا بھی ترجیح ہےپینے کے صاف پانی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی اول ترجیح ہے۔