عثمان خان: چیئرمین پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا۔نیب نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ شہزاد اکبر، ضیا المصطفی ک، زلفی بخاری اور فرحت شہزادی کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئےہیں۔ نیب نے ان تمام افراد کو 190 ملین پاؤنڈ کیس کی اب تک ہو چکی تحقیقات کے تناظر میں کرپشن، بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا مرتکب قرار دے کر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں۔
نیب نے آئی پنجاب کو ملزمان کی گرفتاری کے احکامات کی تعمیل کیلئے ہدایت جاری کر دی۔
نیب حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان عمران خان، شہزاد اکبر، زلفی بخاری، فرح گوگی، ضیا المصطفیٰ کو گرفتار کر کے متعلقہ عدالت پیش کیا جائے۔
تمام ملزمان کے وارنٹ گرفتاری این سی اے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں جاری کئےگئے ہیں۔ گزشتہ ہفتے نیب نے احتساب عدالت سے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے تفتیش کی اجازت حاصل کی تھی جس کے بعد کئی روز تک کئی ٹیموں نے ان کے ساتھ اڈیالہ جیل میں تفتیش کے کئی طویل سیشن کئے۔ اس تفتیش کے بعد اب نیب نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا باقاعدہ ریفرنس بنا دیا ہے اور آج ہی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔