اشرف خان: پاک سوزوکی پلانٹ کی عارضی بندش ،یکم دسمبر سے 6 دسمبر تک موٹر سائیکل بنانے کا پلانٹ بند رکھنے کا فیصلہ۔
پاک سوزوکی کے مطابق موٹر سائیکل کی فروخت میں نمایاں کمی کے باعث یکم دسمبر سے لیکر 6 دسمبر تک موٹر سائیکل بنانے کا پلانٹ عارضی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاک سوزوکی کا مزید کہنا تھا کہ تیار خام مال کی کمی کو پورا کرنے کے لئے بھی پلانٹ کی عارضی بندش کی جارہی ہے ،اس دوران کار بنانے والا پلانٹ آپریشنل رہے گا جبکہ دوسری جانب پاک سوزوکی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر آگاہ کردیا گیا ہے۔