ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کروڑوں روپے کی مشکوک ٹرانزکیشن ،خدیجہ شاہ کیخلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز

 کروڑوں روپے کی مشکوک ٹرانزکیشن ،خدیجہ شاہ کیخلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وفاقی تحقیقات ایجنسی (ایف آئی اے) نے پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کیخلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔

 ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ خدیجہ شاہ کے بینک اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کی مشکوک ٹرانزکیشن ہوئیں، ایف آئی اے نے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات کے لیے متعلقہ بینکوں سے تفصیلات مانگ لیں، تمام ریکارڈ آنے کے بعد خدیجہ شاہ سے باقاعدہ طور پر پوچھ گچھ کی جائیگی, خدیجہ شاہ سے جیل میں انویسٹی گیشن کی جائے گی، بینک اکاؤنٹ سے ہونے والی بیرون ملک ٹرانزیکشن کے حوالے سے بھی سوالات پوچھے جائیں گے.

  خدیجہ شاہ سے آمدن ذرائع کے حوالے سے بھی پوچھ گچھ کی جائیگی۔