سٹی42: کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں شعبہ چشم کے پروفیسر ڈاکٹر انتظار حسین بٹ کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب منعقد کی گئی.
تفصیلات کے مطابق کالج آف آفتھالمالوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز، میو ہسپتال میں پروفیسرڈاکٹر انتظار حسین بٹ کے اعزاز میں ان کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب منعقد ہوئی جس میں پروفیسر ڈاکٹر معین نے پروفیسرڈاکٹر انتظار حسین بٹ کی باوقار پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا جو انہوں نے آئی ڈیپارٹمنٹ کی تعمیر و ترقی اور یہاں پر پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کی مد میں سرانجام دیں۔ پرنسپل کالج آف آفتھلمالوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر معین نے کہا کہ میں خود اس بات کا گواہ ہوں کہ پروفیسر ڈاکٹر انتظار حسین بٹ نے اپنی سربراہی میں آئی ڈیپارٹمنٹ کو آئی فیملی بنایا۔ اور ان کا ڈیپارٹمنٹ ایک مثالی ڈیپارٹمنٹ ہے.
پروفیسر اسد اسلم خان، پروفیسر ایمریٹس اور صوبائی کوآرڈینیٹر برائے پریوینشن آف بلائنڈنس پروگرام پنجاب نے بینائی کی بحالی کے لیے پروفیسرڈاکٹر انتظار حسین بٹ کی انتھک محنت اور پیشہ ور آنہ خدمات کی تعریف کی.
پروفیسر ڈاکٹر معین نے پروفیسر ڈاکٹر نقشب چوہدری، پروفیسر ڈاکٹر سید رضا علی شاہ، پروفیسر ڈاکٹر علی ایاز صادق، ڈاکٹر ناصر چوہدری کی خصوصی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا جبکہ دوسری جانب پروفیسر ڈاکٹر انتظار حسین بٹ نے کالج انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور فیکلٹی کے ہمہ جہد بھرپور تعاون کی تعریف کی۔