محسن نقوی سے چینی صوبے جیانگ سو کے پولیس چیف تھان یونگ شنگ کی ملاقات

1 Dec, 2023 | 02:06 PM

This browser does not support the video element.

دورنایاب: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے چینی صوبے جیانگ سو کے پولیس چیف تھان یونگ شنگ کی ملاقات، پنجاب پولیس اور جیانگ سو پولیس کے درمیان اشتراک کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چینی صوبے کے پولیس چیف نے وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو جیانگ سو کے دورے کی دعوت دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ موثر پولیسنگ نظام کے لئے چین کی معاونت کے شکر گزار ہیں۔ سیاحوں اور دیگر چینی شہریوں کو ہر طرح کی سہولتیں فراہم کررہے ہیں،چین کی گورننس اور پولیسنگ کا نظام رول ماڈل ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے گورننس اور پولیس نظام کو بہتر بنانا ہے۔ چینی صوبے کے پولیس چیف نے کہا کہ جیانگ سو او رلاہور میں بہت سی قدریں مشترک ہیں۔ پنجاب پولیس سے اشتراک کار کے لئے جامع پلان لے کر آئیں گے۔ پنجاب پولیس کو جدید آلات کی تنصیب او راستعمال کی ٹریننگ بھی دیں گے۔ پولیس چیف جیانگ سو کا کہنا تھا دونوں ممالک کے درمیان دوستی کا نیا دور شروع ہورہاہے۔ چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان،انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انوراو ر چینی وفد کے دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزیدخبریں