ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"شادی تو ہوگئی مگر دوستوں کو نہیں بھولا" , بابراعظم کی نصیحت پر امام الحق کا دلچسپ جواب

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسدک) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق نے سابق کپتان بابراعظم کی جانب سے شادی پر ملنے والی نصیحت کا منفرد انداز میں جواب دیتے ہوئے سب کو توجہ کا مرکز بنا دیا۔

 گزشتہ ماہ امام الحق اور انمول محمود کی شادی کی رنگا رنگ تقریبات میں جہاں کرکٹ کی دنیا سے معروف شخصیات نے اپنی شرکت کو یقینی بنایا تھا وہیں بابر اعظم کا چرچا بھی زبان زد عام رہا۔

 شادی کی پرمسرت تقریب میں شرکت کے بعد مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر سابق کپتان بابر اعظم نے امام الحق کے ہمراہ  چند تصاویر جاری کیں جس میں انہوں نےاپنے دوست کو انوکھا مشورہ دے ڈالا۔

پوسٹ میں بابر نے امام کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ،’زندگی کی نئی اننگز شروع کرنے کا وقت آگیا ہے، اس نئے سفر کے لیے میری دُعائیں آپ کے ساتھ ہیں، آپ کو دُنیا کی تمام خوشیاں ملیں۔ آج کے بعد کچھ وقت اپنے دوستوں کے ساتھ گزارنے کی بھی کوشش کرنا، دوستوں کو بھول نہ جانا’۔

 بابر کے ان الفاظ نے امام الحق کو ایسا جنون دلایا کہ موقع ملتے ہی امام الحق نے بابر سے اپنی دوستی کی اہمیت اجاگر کرکے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر امام الحق نے بابر کےساتھ مزاحیہ پوز دیتے چند تصاویر جاری کیں جس میں انہوں نے بابر کی بات کا بھرپور جواب دیتے ہوئے سب کی واہ واہ سمیٹ لیں۔

 پوسٹ میں امام نے بابر کو مخاطب کرتے ہوئے انکی نصیحت کا جواب دیا اور لکھا کہ،’شادی تو ہوگئی مگر دوستوں کو بھولا نہیں ہوں۔’

 واضح رہے کہ امام الحق کی شادی گذشتہ ہفتے لاہور میں ہوئی ہے۔ اُن کی اہلیہ انمول محمود پاکستانی نژاد نارویجیئن شہری ہیں جنہوں نے حال ہی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے۔