سموگ کی صورتحال بہتر, وزیراعلیٰ پنجاب کی ہفتہ اور اتوار کو کاروباری مراکز کھلے رکھنے کی اجازت

1 Dec, 2023 | 12:32 PM

Ansa Awais

( سٹی42) وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سموگ کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد ہفتہ اور اتوار کو کاروباری مراکز کھلے رکھنے کی اجازت دے دی جبکہ تعلیمی ادارے کل بروز ہفتہ کھلے رہیں گے۔

 نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ مارکیٹیں اور کاروباری ادارے کل اورپرسوں معمول کے مطابق کھلے رہیں گے جبکہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرماکی تعطیلات 18 دسمبر سے ہوں گی۔محسن نقوی نے کہا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے، ٹائر جلانے والی فیکٹریوں کیخلاف بھی بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے، پوری کوشش ہے کہ ایئرکوالٹی انڈیکس کم سے کم رہے۔

مزیدخبریں