مسلم لیگ ن نے پارلیمانی بورڈ میٹنگ کا شیڈول جاری کر دیا

1 Dec, 2023 | 11:07 AM

Ansa Awais

( سٹی42) مسلم لیگ ن نے پارلیمانی بورڈ میٹنگ کا شیڈول جاری کر دیا۔

 ملک بھر میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈز کی میٹنگ 2 دسمبر سے 19 دسمبر تک شیڈولڈ ہیں،پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ کی صدارت کریں گے، سابق وزیر اعظم خود سے تمام امیدواروں سے ملاقاتیں کریں گے۔سرگودھا ڈویژن 2 دسمبر، راولپنڈی ڈویژن 3 دسمبر، ہزارہ مالاکنڈ ڈویژن میں 6 دسمبر کو میٹنگ ہوگی جبکہ لاہور ڈویژن میں 14، سندھ 16، اسلام آباد اور مخصوص نشستوں کیلئے 18 دسمبر کو میٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا،تمام مخصوص نشستوں کے امیدواروں سے ملاقات کی جائے گی۔

 شیڈول کے مطابق خیبرپختونخوا کے دیگر اضلاع میں 19 دسمبر کو میٹنگ ہوگی۔

مزیدخبریں