ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فٹبال ورلڈ کپ: مراکش نے کینیڈا کو 1-2 سے شکست دیدی  

 فیفا ورلڈ کپ ،مراکش، کینیڈا ،سٹی42
کیپشن: Football Player,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ میں مراکش نے کینیڈا کو 1-2 سے شکست دیدی۔

 تفصیلات کے مطابق  الثماما اسٹیڈیم میں کھیلے گروپ ایف کے میچ میں مراکش نے کینیڈا کو 2 کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی، مراکش کی جانب سے چوتھے منٹ میں حاکم زائیک نے ٹیم کو برتری دلائی جس کو یوسف النصیری نے 23 ویں منٹ میں دگنا کر دیا۔

   مراکش کے نائف ایگوئرڈ نے 40 ویں منٹ میں اپنے ہی جال میں گیند پھینک کر کینیڈا کا کھاتہ کھلوایا،پوائٹس ٹیبل پر 7 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست مراکش نے پری کوارٹر فائنل مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا،سنسنی خیز مقابلہ کے بعد   مراکش کامیاب ہوا۔