ویب ڈیسک: مسلسل اضافے کے بعد ملک میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں ڈالر کی قدر میں آج معمولی کمی ہوئی ہے اور انٹربینک میں ڈالر 0.12 فیصد سستا ہوا ہے۔انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پرڈالر کا بھاؤ 26 پیسےکم ہوکر 223.69 روپے ہے۔
انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالر 223.95 روپے پر بند ہوا تھا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 231.50 روپے برقرار ہے۔