دل کے مریضوں کے لئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی

1 Dec, 2022 | 07:21 PM

Imran Fayyaz

(زاہد چوہدری)سرکاری علاجگاہوں میں امراض قلب کے تشخیصی ٹیسٹ سی ٹی اینجیوگرافی کی سہولت بند ، پی آئی سی میں نصب دونوں سی ٹی اینجیوگرافی مشینیں خراب ہونے سے روزانہ درجنوں مریض ٹیسٹ سے محروم ہونے لگے۔
سرکاری علاجگاہوں میں دل کے امراض کی تشخیص کے ٹیسٹ سی ٹی اینجیو گرافی کی سہولت ناپید ہے ۔ پی آئی سی میں نصب دونوں سی ٹی اینجیو گرافی مشینیں خراب ہوگئی ہیں ، سی ٹی اینجیوگرافی مشینیں ٹھیک نہ ہونے سے مریض خوار ہورہے ہیں اور روزانہ درجنوں مریض سی ٹی اینجیوگرافی ٹیسٹ کی سہولت سے محروم ہیں ۔

دیگر سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین موجود ہونے کے باوجود دل کے مریضوں کو اینجیو گرافی ٹیسٹ کی سہولت پہلے ہی فراہم نہیں کی جارہی جس کی وجہ سے مریض نجی لیبارٹریز سے رجوع کرنے پرمجبور ہیں ۔

مزیدخبریں