ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افغانستان میں وائس آف امریکا سمیت دیگر چینلز پر پابندی عائد

افغانستان میں وائس آف امریکا سمیت دیگر چینلز پر پابندی عائد
کیپشن: File Photo
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:طالبان نے افغانستان میں وائس آف امریکا اور دیگر چینلز پر پابندی عائد کر دی۔

امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ طالبان کی جانب سے وی او اے، ریڈیو لبرٹی اور ریڈیو فری یورپ کی ریڈیو نشریات پر پابندی لگا دی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق طالبان نے پروگراموں کے مواد کے بارے میں موصول ہونے والی شکایات پر چینلز پر پابندی لگائی۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ طالبان کے ترجمان نے ان مبینہ شکایات کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں ، طالبان کی اطلاعات و ثقافت کی وزارت کے مطابق چینلز پر پابندی آج سے نافذ العمل ہے۔