لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

1 Dec, 2022 | 01:29 PM

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ کا ورکر ویلفیئر فنڈ کے حوالےسے بڑا فیصلہ، ہائیکورٹ نے کاروباری افراد سے ورکر ویلفیئر فنڈ کی دوبارہ وصولی غیرقانونی قرار دے دی، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کاروباری افراد کو دوبارہ ریکوری نوٹسز بھجوانا انکم ٹیکس کے سیکشن 122 اور 120 کی خلاف ورزی ہے

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے دائر درخواستوں پر تحریری حکم جاری کیا ہے، فیصلے میں ورکرز ویلفیئر فنڈ کی ایڈجسٹمنٹ قانونی قرار دی گئی ہے، فیصلے کے مطابق ورکر ویلفیئر فنڈ ٹیکس نہیں ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کا اطلاق ماضی سے نہیں کیا جاسکتا، انکم ٹیکس کے سیکشن 122 کا اطلاق غیر قانونی ہے، ایف بی آر کے سرکلرز کا اطلاق ماضی سے نہیں ہوسکتا، اہف بی آر پہلے سے ایڈجسٹمنٹ ورکرز ویلفیئر فنڈ کی اب قانونی طور پر وصولی نہیں کرسکتا، کاروباری افراد کی جانب سے وصولی کے اقدام کو چیلنج کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں