سفارتخانے میں لیٹر بم دھماکا

1 Dec, 2022 | 01:18 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) اسپین میں یوکرینی سفارت خانے میں لیٹر بم کھولتے ہوئے سفارت خانے کا ملازم معمولی زخمی ہوگیا۔

ہسپانوی پولیس کے مطابق یوکرینی سفارت خانے میں لیٹر بم عام ڈاک کے ذریعے بھیجا گیا، لیٹر بم کو اسکین نہیں کیا گیا تھا، خط کھولتے ہوئے دھماکے سے سفارت خانے کا ملازم معمولی زخمی ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملازم کے ہاتھ کی انگلی میں زخم آئے ہیں، فرانزک ٹیسٹ سمیت واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

دوسری جانب واقعے کے بعد یوکرین نے تمام ممالک میں موجود اپنے سفارتخانوں کی سکیورٹی بڑھا دی۔

 

مزیدخبریں