ویب ڈیسک: خیبر پختون خوا کے ضلع خیبر میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے۔
مقامی پولیس کے مطابق ضلع خیبر کے علاقے شاکس میں ہونے والے بارودی مواد کے دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ بارودی مواد ایک مکان کے ساتھ نصب کیا گیا تھا، واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔