خاتون یوٹیوبر کی ہراسگی کا معاملہ، 2 افراد گرفتار

1 Dec, 2022 | 09:49 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: بھارت کے شہر ممبئی میں کوریا کی خاتون یوٹیوبر کو ہراساں اور اس کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی پولیس کے مطابق خاتون لائیو ویڈیو بنارہی تھی کہ اس دوران 2 افراد نے اسے ہراساں کیا۔ بھارت میں غیرملکی خاتون کو ہراساں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے جس میں ایک شخص کو خاتون کا ہاتھ پکڑ کر گھسیٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔کورین یوٹیوبر کے منع اور احتجاج کرنے کے باوجود بھارتی شخص اس کے ساتھ نامناسب حرکت بھی کرتا ہے۔

بعدازاں وہاں سے جانے کے بعد بھی وہ شخص موٹرسائیکل پر نوجوان خاتون کا پیچھا کر کے اس سے کئی بار ساتھ بیٹھنے کو بھی کہتا ہے۔

مزیدخبریں