دنیا بھر میں ایچ آئی وی سے آگاہی کا دن آج منایا جارہا ہے

1 Dec, 2022 | 09:09 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایچ آئی وی سے آگاہی کا دن آج منایا جارہا ہے۔

ماہرین طب کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں ایڈز کے مریضوں میں کمی آرہی ہے لیکن پاکستان میں ایچ آئی وی وائرس میں ہولناک اضافہ ہورہا ہے۔ملک میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 10 ہزار ہوگئی ہے، جنوری سے نومبر 2022 تک کراچی میں 970 مریض رپورٹ ہوئے۔رپورٹس کے مطابق کوئٹہ اور گوادر سمیت بلوچستان کے 6 اضلاع ہائی رسک قرار دیے گئے ہیں۔

استعمال شدہ سرنج، غیرمحفوظ انتقال خون، اسکریننگ کے نامناسب انتظامات، جراثیم زدہ آلات جراحی، حجامت کے دوران آلودہ آلات اور غیرمحفوظ جنسی تعلقات ایچ آئی وی پھیلانے کا بڑا سبب ہیں۔ماہرین کے مطابق نشے کے عادی افراد میں اس مرض کی شرح سب سے زیادہ ہے۔

مزیدخبریں