ویب ڈیسک:کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ اولمپیئن ارشد ندیم کہنی کے علاج کیلئے انگلینڈ روانہ ہوگئے، ڈاکٹرز کی ٹیم اولمپئین ارشد ندیم کے علاج کی نگرانی کرے گی۔
اولمپیئن ارشد ندیم گزشتہ برس اولمپکس میں کہنی کی انجری کا شکار ہوئے تھے، علاج کے بعد ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ اور ایشین چیمپئن شپ 2023 میں حصہ لینگے
گولڈ میڈلسٹ اولمپیئن ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ 2023 ورلڈ ایتھلیٹکس اور پیرس اولمپکس سے پہلے کہنی کا علاج کروارہا ہوں، کہنی کی درد سے چھٹکارا حاصل کر کے تیاری شروع کردوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایتھلیٹکس فیڈریشن کا شکرگزار ہوں جو مجھے علاج کیلئے بھیج رہی ہے۔واضح رہے کہ ارشد ندیم نے کہنی کی انجری کے باوجود کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کی اور پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتا۔