(حافظ شہباز)پی ایس ایل سیون میں تاخیر کا معاملہ، چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ حرکت میں آ گئے ۔ تاخیر کے ذمہ داران سے رپورٹ طلب کرلی۔
ذرائع کے مطابق چئیر مین پی سی بی نےپی ایس ایل سیون میں تاخیرپربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے جی ایم کمرشل اور ہیڈ آف پلئیر ایکوزیشن عمران احمد خان سے تیاریوں کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران احمد خان کی شادی میں مصروفیت کے باعث پی ایس ایل کےمعاملات کچھ تاخیر کا شکار ہوئے ہیں۔ تاخیر پر عمران احمد خان سے جی ایم کمرشل کا عہدہ واپس لئے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔
عمران احمد خان ہیڈ آف پلئیر ایکوزیشن کے عہدے پر کام جاری رکھیں گے۔ انکی جگہ جاوید قریشی کو جی ایم کمرشل مقرر کرنے کی تجویز زیر غور ہے. پی ایس ایل انتظامیہ میں رد وبدل کا عمل پی ایس ایل سیون سے قبل مکمل کرلیا جائے گا۔