ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کترینہ کیف ، وکی کوشل کی شادی میں شریک مہمانوں پر انتہائی کڑی شرائط عائد

Indian stars
کیپشن: katrina and vicky koshal
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تقریب بھارتی ریاست راجستھان کے مہنگے ترین ریزورٹ میں ہو منعقد گی اور ولیمہ ممبئی میں ہوگا جس کے لئے دعوت نامے بھیجنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق   کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی سے متعلق اہم بات سامنے آئی  ہے،شادی میں شریک مہمانوں پر کچھ شرائط عائد گئی ہیں ۔ پہلی شرط تو یہ ہے کہ شادی کی تقریب میں کوئی تصویر نہیں لی جائے گی۔سوشل میڈیا پر تصویریں شیئر کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی نہ ہی کوئی ویڈیو نہیں بنائی جا سکے گی جبکہ سوشل میڈیا پر شادی کی تقریب میں موجودگی کےحوالے سے چیک اِن نہیں ڈالا جائے گا۔

مہمانوں پر یہ شرط بھی  عائد  کی گئی  ہے کہ شادی میں شرکت کے بارے میں کسی کو بتایا نہیں جائے گا۔اس کے علاوہ شادی کی تقریب میں موجود مہمان تقریب چھوڑنے تک باہر کسی سے کوئی رابطہ نہیں کرسکتے۔شادی کی تمام تصاویر ویڈنگ پلانر کی اجازت کے بعد ہی شائع کی جائیں گی۔

 واضح رہے کہ گزشتہ دنوں خبریں گردش میں تھیں کہ  شادی کے بعد رہائش کے لئے  کترینہ اور وکی کوشل نے جوہو کے علاقے میں راج محل نامی ایک رہائشی عمارت کی آٹھویں منزل پر ایک اپارٹمنٹ  کرائے  لیا ہے۔ یہ وہی عمارت ہے جہاں کبھی ویرات کوہلی اور انوشکا شرما رہتے ہیں۔ اس طرح کترینہ اور انوشکا پڑوسی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وکی کوشل نے یہ اپارٹمنٹ پانچ سال کے لئے کرایہ پر لیا ہے ۔ اس کے لئے وکی نے سیکیورٹی ڈیپازٹ کے طور پر ایک کروڑ 75 لاکھ روپے جمع کرائے ہیں۔ 3 سال کے لئے اس اپارٹمنٹ کا ماہانہ کرایہ 8 لاکھ روپے ہوگا۔ جس کے بعد کرائے میں اضافہ کیا جائے گا۔بالی ووڈ میں یہ دونٰوں کی شادی کی خبروں کے باوجود  کترینہ کے رشتے دار اس کی مسلسل شادی کی خبروں سے متعلق تردید کررہے ہیں