کورونا ویکسی نیشن،لاہور کتنے نمبر پر؟

1 Dec, 2021 | 05:37 PM

Imran Fayyaz

(عثمان علیم)لاہور گیٹس ویکسنیٹڈ کمپین کے آغاز کے بعد کورونا ویکسینیشن کے عمل میں تیزی، شہر کی مزید 19 فیصد آبادی کو ویکسینیٹ کیا گیا، 58 فیصد شہریوں کو ویکسین لگ گئی۔

 تفصیلات کے مطابق شہر میں  گیٹس ویکسنیٹڈ کمپین سے قبل 39 فیصد آبادی ویکسینیشن کروا چکی تھی، اب 58 فیصد آبادی کی ویکسینیشن کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ پنجاب بھر میں ویکسینیشن میں لاہور 22 ویں نمبر پر ہے جبکہ آبادی کے لحاظ سے لاہور میں سب سے زیادہ لوگوں کو ویکسین لگائی گئی تاہم لاہور ڈویژن کے دو اضلاع ریڈ زون میں آگئے ہیں،شیخو پورہ اور قصور میں ویکسینیشن کا عمل سست روی کا شکار ہے،شیخو پورہ میں 49 جبکہ قصور میں 46 فیصد آبادی کو ویکسینیٹ کیا جا سکا۔

مزیدخبریں