ویب ڈیسک: لاہورکا ڈیڑھ سو سالہ پراناگورنمنٹ کالج یونیورسٹی جادو گھر میں کیسے بدل گیا ، گورنمنٹ کالج لاہور میں ہیری پوٹر فیسٹیول کا انعقاد۔ فلم کی نمائش ۔ سوشل میڈیا پر حقیقت جانے بغیر تنقید اور تعریف دونوں ساتھ ساتھ چلتے رہے۔
Harry Potter First ever Fan Made trailer at Government college University, Lahore Pakistan ????⚡️#HarryPotter #govt_college_lahore#Lahore #Pakistani #talented pic.twitter.com/tiKD0ljZQS
— HASSAN CHOUDHARY (@HASSANC59391491) November 27, 2021
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کا تقریباً ڈیڑھ سو سال پرانا کیمپس جادوئی قلعے ہاگ وارٹس سکول میں تبدیل ہوگیا۔ یہ دراصل ہیری پوٹر فیسٹیول ہے جو5 دسمبر تک جاری رہے گا۔
لیکن سوشل میڈیاپر اسے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور وہ بھی حقیقت جانے بغیر ۔ یہ ہیری پوٹر فیسٹول کا آئیڈیا تو ایک بہانہ تھا گورنمنٹ کالج کے طلبا کی تخلیقی صلاحیتوں کو دنیا کو دکھانے کا۔ لیکن اس کو بھی حقائق جانے بغیر بلاجواز تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں ہیری پوٹر فیسٹول منایا جا رہا ہے
— فراز حیدر چشتی (@FarazChishti56) November 29, 2021
دوسری طرف مسلم ہیروز صلاح الدین ایوبی محمد بن قاسم غزنوی کو گالی دی جاتی ہے
یہ منتظم مہم ہے جو پچھلے 20 سال سے جاری ہے انلائیٹڈ ماڈریزیشن لبرل سیکولر معاشرہ#شرم_سے_عاری pic.twitter.com/HSaVMQ2spb
یہ تصاویر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی ہیں جہاں ہیری پورٹرفیسٹیول منایا گیا۔
— M Shahbaz Aziz (@AllXperts) November 29, 2021
اس میں کوئی حرج نہیں۔ تاہم یاد دلانا تھا بقول راتب خور دانشگرد، لبرل، کہ ایران، عرب اور ترکی کے اسلامی ہیروز اور کلچر ہمارے نہیں ہیں، ہمیں اپنی زمین کے ساتھ جڑنا چاہیے۔
تے ہیری پورٹر تہاڈی خالہ دامنڈا pic.twitter.com/4RHyCt8RSy
ہیری پوٹر لاہور کی جی سی یونیورسٹی میں کیا کر رہا ہے؟
— Qaisar Sharif (@Qaisarsharif555) December 1, 2021
جی سی یونیورسٹی لاہور میں ان دنوں ہیری پوٹر کا ہفتہ منایا جارہا ہے اور اس سلسلے میں یونیورسٹی میں جو کچھ ہورہا ہے وہ بہت افسوس ناک ہے!! طلبہ کی صلاحیت کے اظہار کے لیے کسی اور سٹوری پر بھی کام ہوسکتا تھا؟؟پھر یہی کیوں؟؟
لیکن کچھ سوشل میڈیا صارفین نے طلبا کی حوصلہ ا فزائی بھی کی ہے اور انہیں پاکستان کا مثبت تاثر دنیا کو دکھانے کے لئے خراج تحسین بھی پیش کیا ہے۔
Lost already-dwindling brain cells after reading a Facebook rant by a concerned woman regarding the GC Harry Potter thing -- bec haw-hai jaadoo. Worst part: so many agreeing with her.
— Zebunnisa Burki (@zburki) December 1, 2021
کالج کے طالبا نے اپنے محدود وسائل میں ایک شارٹ فلم''دی لاسٹ فالوور اینڈ دی ریسریکشن آف وولڈیمورٹ'' تیارکی تھی جسے گورنمنٹ کالج میں فلمبند کیا گیا جس میں گورنمنٹ کالج کے طلباء نے دکھایا ہے کہ لارڈ وولڈیمورٹ کی موت کے برسوں بعد ہیری پوٹر کی دنیا میں کیا ہو رہا ہے۔جی سی یونیورسٹی لاہور کے طلباء کا ایک گروپ خیالی پروڈکشن نے یہ پاکستان کی پہلی ہیری پوٹر فین فلم بنائی ہے۔ جی سی یونیورسٹی کے سابق طالب علم ولید اکرم اس فلم کے ہدایت کار، سنیماٹوگرافر اور ایڈیٹر ہیں۔ اور خیال رہے اس فلم کی تیاری میں طلبا نے کم و بیش تین سال کا عرصہ لگایا۔
جب بات آئی فلم کی نمائش کی تو پھر طلبا نے ہیری پوٹر فیسٹول کا آئیڈیا پیش کیا جس کووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے فلم کی تیاری اور ریلیز کی مکمل سپورٹ کیا ۔