ویب ڈیسک : امریکی ریاست مشی گن کے اسکول میں 15 سال کے طالبعلم کی فائرنگ سے 3 طلبہ ہلاک جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست مشی گن کے آکسفورڈ ہائی اسکول میں 15 سال کے طالبعلم نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 طلبا ہلاک اور 6 افرادزخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق زخمیو ں میں ایک ٹیچر بھی شامل ہے جبکہ پولیس کے مطابق حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہےاور اس کے قبضے سے ہینڈ گن تحویل میں لے لی گئی۔