غریبوں کی سوار بھی پہنچ سےدور، قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

1 Dec, 2021 | 02:36 PM

Ibrar Ahmad

ویب دیسک : ایک کے بعد  ایک کمپنی  کی جانب سےقیمتوں میں اضافےکےبعدغریبوں کی سوار  بھی  پہنچ سے رود ہوگئی،مقامی  موٹرسائیکل ساز کمپنی یاماہا  نے  اپنے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں6000 روپے سے لیکر7000 روپے  تک کا اضافہ کردیا۔

مقامی  موٹرسائیکل ساز کمپنی یاماہا  نے  اپنے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں6000 روپے سے لیکر7000 روپے  تک کا اضافہ کردیا، وائی بی   125 زی   6000  روپے مہنگی، قیمت 1 لاکھ84 ہزار  سے بڑھ کر  1 لاکھ90 ہزار روپے  ہوگئی۔ وائی بی آر125 7000 روپے مہنگا ،نئی  قیمت 2 لاکھ11 ہزار روپے  ہوگئی،و ائی بی آر 125 جی    کے فام بھی7000 روپے تک بڑھ گئے،نئی قیمت 2 لاکھ13 ہزار 500 روپے سے بڑھا کر  2 لاکھ20 ہزار 500 روپے کردی گئی،کمپنی کی جانب سے  شہر کے  ڈیلرز کو نئی قیمتوں کا  نوٹیفکیشن  جاری کردیا گیاجبکہ  نئی قیمتوں  کا اطلاق یکم دسمبر  سے کردیا گیا۔

مزیدخبریں