انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا

1 Dec, 2021 | 02:06 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)  اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور سعودی فنڈز کے مابین تین ارب ڈالرکی فراہمی کا معاہدہ طے ہونے کے ثمرات آنا شروع ہوگئے،  پاکستانی روپے کے مقابلےمیں  امریکی ڈالر  انٹربینک میں مزید سستا ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق  آج ڈالر 175 روپے 72 پیسے سے شروع ہوا تھا جو مارکیٹ  کے کھلتے ہی 50 پیسے  گر گیا ، گزشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں  48 پیسے کمی ہوئی تھی ، کل صبح ڈالر 176.20  روپے سے شروع ہوا تھا اور دن کے اختتام پر 175.72  روپے پر بند ہوا تھا ۔

واضح رہے کہ 29 نومبر کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور سعودی فنڈز کے مابین تین ارب ڈالرکی فراہمی کا معاہدہ طے  پایا، اس ڈپازٹ معاہدے کے تحت، سعودی فنڈ اسٹیٹ بینک کے پاس تین ارب ڈالر رکھوائے گا، دونوں کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت ڈپازٹ کی رقم اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر کا حصہ بن جائے گی۔

مزیدخبریں